گورنر خیبر پختونخوا نے صدر کے الیکشن کی تاریخ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔
دوسری جانب ماہر قانون سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت گورنر ایکٹ کرتا ہے، قانون میں لکھا ہے کہ صدر جنرل الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔
انور منصور نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگر کنسلٹیشن کو گورنرز نے انکار کردیا ہو تو صدر اختیار استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو لکھے خط میں بڑے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں، اب یہ معاملہ عدالت میں چلا جائے گا۔