پشاور کے چڑیا گھر میں لائے جانیوالے 3 مگرمچھوں نے رونق میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ شہریوں نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔
محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سے 3 مگرمچھ پشاور چڑیا گھر کو عطیہ کیے ہیں، جن کے چڑیا گھر پہنچتے ہی شہریوں نے پنجرے کے باہر ڈیڑے ڈال دئیے۔
چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسرعبدالقادر کے مطابق مگرمچھ ہاوس میں مگرمچھوں کی ضروریات کے لیے نہ صرف تالاب بنایا گیا ہے بلکہ شیلٹر اور بریڈنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
سیر و تفریح کے لئے چڑیا گھر میں آئے شہریوں نے مگرمچھوں کے پنجرے کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ پنجرے کے باہر افراد مگرمچھوں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔