Aaj Logo

شائع 20 فروری 2023 12:29pm

ایف آئی اے کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Read Comments