Aaj Logo

شائع 20 فروری 2023 11:33am

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 56 پیسے کمی کے بعد ڈالر261 روپے 25 پیسے پر آگیا۔ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے81 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کے باعث منفی رجحان ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 700 ہوگیا۔

Read Comments