عمران خان کی جیل بھرو تحریک سےنمٹنےکےلئے پنجاب کی نگراں حکومت نےمشاورتی اجلاس میں اہم فیصلےکرلئےہیں۔
پنجاب حکومت ذرائع کےمطابق مشاورتی اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے سرابرہان نے شرکت کی اور اہم فیصلےکیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کےدوران اگر پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما قانون کے خلاف گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جائےگی، تاہم رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کردی ہے، جبکہ میانوالی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔