Aaj Logo

شائع 19 فروری 2023 02:06pm

کوئٹہ سے گرفتار خود کش بمبار خاتون سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

سیٹلائیٹ ٹاؤن سے گرفتارخود کش حملے کی تیاری کرنے والی خاتون ماہل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار خود کش حملے کی تیاری کرنے والی خاتون ماہل بلوچ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ماہل بلوچ کا شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم بھی کالعدم بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے تعلق رکھتا ہے۔

انکشافات میں سامنے آیا ہے کہ ماہل ماہل کے سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے، جب کہ اس کا شوہر بیباگاربلوچ اور اس کا بھاٸی بی ایل ایف کمانڈروں کے قریبی ساتھی ہیں۔

کوئٹہ میں خاتون خود کش بمبار حملے کیلئے تیار، تھریٹ الرٹ جاری

رپورٹ کے مطابق ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ اور اس کا بھائی کالعدم تنظیم کے کمانڈروں واحد بخش قمبر، ڈاکٹراللہ نذر شام، دلیپ شکاری اور بی این ایم کے چٸیرمین غلام نبی ہیبتان سے تعلقات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 میں بیباگار اور اس کا بھاٸی نوکب آپس کی لڑاٸی میں مارے گٸے تھے، جب کہ ماہل بلوچ کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹراللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی، یوسف بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہل پر زور دیا گیا تھا کہ وہ کالعدم بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے تعاون کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی گاڑی کو نشانہ بنانےوالی خاتون خود کش حملہ آور شاری بلوچ کا تعلق بھی بلوچستان سے تھا۔

Read Comments