ملتان ایئرپورٹ پرمسافر خاتون نےاپنی پالتوبلی سعودی عرب لیجانےکی اجازت نہ ملنے پرسفرسے انکارکیا، خاتون کو بیٹے کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز سے سفرکرنا تھا۔
سعودی عرب قانون کےمطابق کسی بھی پالتو جانور کو لانےسےقبل متعلقہ سعودی ویب سائیٹ پر اندراج کرانا ضروری ہے، جس کےبعد جانورکےلئےامپورٹ ایکسپورٹ پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کےمطابق پرمٹ کےبغیر بلی یا کسی اور جانور کو طیارے میں لےجانےسےایئرلائن کےخلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔