کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذوالفقار علی لاڑک کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب، ڈی آئی جی ساوتھ، عرفان بلوچ، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کریم خان اور سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن سی ٹی ڈی طارق نواز کمیٹی میں شامل ہیں۔
محکمہ پولیس کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔