وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کوعمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے انہیں چاہئے کہ مستعفی ہوکر جیل بھروتحریک کا حصہ بن جائیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ایوان صدرکو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران کی ہدایت پرچلنا ہے توصدارتی منصب چھوڑیں اور ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔
شازیہ مزی نے کہا کہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی خودمختاری سے چھیڑچھاڑنہ کریں، ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہارکر چکے ہیں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔