Aaj Logo

شائع 18 فروری 2023 10:26am

پاکستان پہلا ملک تھا جو ترکیہ میں مدد کے لئے پہنچا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان پہلا ملک تھا جو ترکیہ میں مدد کے لئے پہنچا، اور ترک بھائیوں کیلئے 500 ٹن امدادی سامان بھیجا، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 14 افراد کو ملبے سے نکالا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ایک خاندان کی طرح ہیں، پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے مدد کی۔

Read Comments