امریکا نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت ہیں اور تشدد جواب نہیں ہے،تشدد رکنا چاہیئے۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی اور آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملہ آور دہشت گرد وں کی شناخت ہوگئی ہے۔