پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے پاشویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس میں ملتان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
ملتان کی جانب سے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 19ویں اوور میں 154 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
ملتان کے رلی روسو نے ایک مرتبہ پھر دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 6 چکھوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیئے، کپتان محمد رضوان 66 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بولنگ میں پشاور زلمی کی جانب سے زیادہ کامیابی نہیں سمیٹی گئی، سلمان ارشاد دو اور سفیان مقیم ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھا سکے، البتہ دیگر گیند باز وکٹیں لینے کے بجائے سلطانز کو صرف رنز دے سکے۔
میچ کی دوسری اننگز میں پشاور کے سائم ایوب 53، محمد حارث 40 اور روومن پاول 23 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ، اسامہ میر تین، تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔