لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلا نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ پیشی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالتی حکم پر عمران خان کے وکلاء نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی ہے۔
وکلاء اور آئی جی پنجاب کی ملاقات میں عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پرسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے وکلاء نے آئی جی کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
دونوں فریقین کے مابین سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی گفتگو منظرعام پر نہ لانے پر اتفاق کیا گیا اور سیکیورٹی امورکاجائزہ لینےکیلئے ایک اور ملاقات کا فیصلہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے دو دستاویزات پر مختلف دستخط کے معاملے پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
عمران خان نے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت ست استدعا کی کہ برائے مہربانی سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت کا احترام ہمارے لیے بہت اہم ہے، دوسری عدالت نےعدم پیشی پردرخواست خارج کردی ہے۔
جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ عمران خان کوکب پیش کرسکتےہیں؟ وکی عمران خنا نے کہا کہ آپ ج ووقت دیں گے پیش ہو جائیں گے، کل جمعہ ہے گیارہ بجے پیش کرا دیتے ہیں، سیکیورٹی کا بڑا ایشو ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی سے آپ کی میٹنگ کرا دیتے ہیں۔