خوفناک زلزلے نے ترکیہ اور شام میں ہر طرف تباہی مچادی ہے جس کے باعث شام کے شہر حلب میں واقع تاریخی قلعہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
زلزلے کے باعث تاریخی قلعے کو پہنچنے والے نقصانات کی تصاویرشامی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نوادرات اورعجائب گھر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ زلزلے سے قلعے کے داخلی دروازے کو شدید نقصان پہنچا ہے ساتھ ہی محراب کی چھت بھی زمین بوس ہوچکی ہے۔
مزید بتایا کہ قلعے کے داخلی دروازے کی بھاری پھتروں سے تعمیر کی گئی دیواریں بھی گرگئیں ہیں، جبکہ قلعے کے ٹاور کے دروازے بھی گرچکے ہیں۔
قلعے میں ایک مسجد واقع ہے جس کے میناروں میں دراڑیں پرنے کے ساتھ ہی کچھ دیواریں بھی گرچکی ہیں۔
مزید بتایا کہ مسجد کے صحن میں موجود اطراف کی دیواروں سمیت مشرق سے مملوک ٹاور کے داخلی دروازے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔
دوسری جانب روئٹرز نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے تاریخی گازی عنتاب سیٹاڈل کے کچھ حصے بھی تباہ ہوگئے ہیں جبکہ نوادرات اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے حما میں قدیم عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کااعتراف کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق زلزلے کے باعث حلب میں متعدد پرانی عماروتں کو شدید نقصان پہنچا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی تاریخی مساجد کی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔