پشاور کے تھانہ چمکنی پر مبینہ نامعلوم شرپسندوں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کردیا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے علی الصبح تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور شدید فائرنگ بھی کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنایا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے تھانے میں کھڑی موٹرسائیکل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔