احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
عثمان بزدار عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کوعثمان بزدارکی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔