پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں ایک اوور تاخیر سے کرنے پر لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں لاہور قلندرز نے مقررہ وقت کے بعد ایک اوور پھینکا تھا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے ایک اوور تاخیر سے کرنے پر لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔