امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہےکہ شہرکےٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنےکی ضرورت ہے، ریڈ لائن منصوبے پر بہت سے تحفظات ہیں
جماعت اسلامی نے شہرقائد کےریڈلائن منصوبہ پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کے ڈیزائن میں مسئلہ ہے، منصوبے سے ٹریفک کا مسئلہ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پرہمارےبہت تحفظات ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ کراچی میں ہرجگہ ٹریفک کےمسائل ہیں،شہرکےٹریفک پلان پرازسرنوکام کرنےکی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کواذیت سے بچانے کیلئے اقدامات ہونے چاہیے۔