کراچی میں صبح سویرے دھند کے باعث مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پرصبح سویرے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے اور اس وقت شہرکے کھلے مقامات پر ہلکی دھندچھائی ہوئی ہے۔
دوسری جانب بدین کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی اور شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دھند کی وجہ سے بچوں کو اسکول تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔