امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد قونصلر ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ ڈیرک شولے کی قیادت پاکستان کا دورہ کرے گا۔
امریکی وفد جمعہ کوپاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس میں معاشی تعاون، سیکیورٹی تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی پرمشاورت ہوگی۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بتائے کہ دہشت گردی کیخلاف کیا مدد درکار ہے۔
ڈیرک شولے نے کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان لیے لئے بڑا خطرہ ہے کسی بھی دہشتگرد گروہ کے خلاف مشترکہ کوششوں کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور پولیس لائن خودکش دھماکے سمیت ملک میں دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے جس میں سینکڑوں افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔