Aaj Logo

شائع 14 فروری 2023 07:52pm

ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اختلافات کا شکار ہوگئی

Welcome

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) ایک بار پھر اختلافات کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینر وسیم اختر پارٹی سے ناراض ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اختر خود کو سینئر ڈپٹی کنوینر نہ بنانے پر ناراض ہوئے جب کہ انہیں مصطفیٰ کمال کو پارٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دینے پر اختلاف تھا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم اکتر کئی روز سے دفتر بھی نہیں آرہے، انہیں منانے کے لئے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کوشش کر رہی ہے۔

Read Comments