اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عارف علوی اور عمران خان کے مابین ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور سابق وزیراعظم نے ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں منی بجٹ کے بنیادی نکات، معاشی اہداف کے علاوہ الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔