لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97 لاء افسروں کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسروں کی برطرفی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
لارجر بینچ کے 4 ججوں نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا، 4 ججوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97 لاء افسروں کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔
عدالت نے حمزہ شہباز دور کے 19 لاء افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔
لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔