بنوں میں نالہ کاشو پل پولیس چوکی ڈومیل پر رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا جبکہ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔