ترکیہ خوفناک زلزلے کے ملبے تلے پھنسے دو ماہ کے بچے کو 5 روز بعد ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انطاکیہ شہر میں زلزلے کے 128 گھنٹے بعد دو ماہ کا بچے کو زندہ نکال لیا۔
اس ننّھے بچے کو 128 گھنٹوں بعد ریکسیو کیے جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں بچے سے عرض کیا کہ ہمیں بتائیں کہ آپ نے 128 گھنٹے صبر سے کیسے انتظار کیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574 اموات ہوئی ہیں جب کہ زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔