Aaj Logo

شائع 12 فروری 2023 02:26pm

وزیر اعظم سے وزیر تعلیم رانا تنویر کی ملاقات، فنی تربیت کے امور پر بات چیت

Welcome

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ملاقات کی جس میں فنی تربیت کے امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے وزیر اعظم کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Read Comments