Aaj Logo

شائع 12 فروری 2023 02:24pm

بھارت نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ”کاؤ ہگ ڈے“ کی اپیل واپس لے لی

بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل سوشل میڈیا شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔

حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد ”کاؤ ہگ ڈے“ منانے کی اپیل واپس لی ہے۔

یاد رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ”کاؤ ہگ ڈے“ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پرمنائیں۔

”کاؤ ہگ ڈے“ منانے سے متعلق اینیمل ویلفیئر بورڈ نے کہا تھا کہ مغربی تہذیب کی میں رنگ جانے کے بعد ہم اپنی ہندو مذہب کی ثقافت کو بھی بیٹھے ہیں۔

”کاؤ ہگ ڈے“ کی اپیل سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

بھارتی اداکارہ عرفی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ گائے کی بھی رضامندی ہونا ضروری ہے باس ، ساتھ ہی انہوں نے ”کاؤ ہگ“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک دوسری ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ گائے کو گلے لگانے کی غرض سے آرہے ہیں لیکن گائے غصے کے مارے ان کو اپنے قریب آنے نہیں دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو نمایاں مقام حاصل ہے ان کا ماننا ہے کہ گائے ایک مقدس جانور، جس وجہ سے وہ اس کو ماں سے تشبیہ دیتے ہیں۔

Read Comments