Aaj Logo

شائع 12 فروری 2023 10:30am

پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر براجمان

کراچی آلودگی کے باعث ملک میں آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم دن میں خشک اور مطلع صاف رہے گا جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہونے کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 10ناٹیکل مائل ہے۔

کراچی کا دنیا کے آلودہ شہروں میں سترہواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

شہرکی فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار157 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Comments