محکمہ خوراک میں بے ضبطگیاں سامنے آنے لگیں، ایک ہی دن کے اندر فلور مل کو رجسٹرڈ کرکے 1500 گندم کی بوریاں جاری کردی گئیں۔
بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا وہیں محکمہ خوراک کی بے ضبطگیاں بھی سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ خوراک کی ہدایت پر آٹا مل کو بہلول فلور مل کے نام پر 31 دسمبر کو رجسٹرڈ کرویا گیا اور اسی روز 1500 گندم کی بوریاں جاری بھی کردی گئیں۔
محکمہ خوراک کے اصولوں کے مطابق ایک مل کو رجسٹرڈ ہونے میں کم سے کم 15 روز کا ٹائم لگتا ہے جبکہ بہلول نامی فلور مل کی رجسٹریشن صرف 2 دن میں مکمل کروا کر50 ہزار کلو گندم کا کوٹہ بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک روزہ رجسٹرڈ مل کو 2 ماہ میں 3000 گندم کی بوریاں دےدی گئیں ہیں جو محکمہ خوراک پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
بہلول نامی مل نے اب تک نہ تو سستے آٹے کے نام پر کوئی سیل پوائنٹ لگایا اور نہ ہی گوشوارے جمع کروائے ہیں۔