Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 12:46pm

فرانس میں پنشن کٹوتیوں کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، گاڑیاں نذر آتش

فرانس میں پنشن کٹوتیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے عوام نے ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

ملک بھر میں لاکھوں افراد کی جانب سے شہر شہر احتجاج کیا جارہے جبکہ کئی شہروں میں مظاہرے پُرتشدد ہوگئے۔ مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی مظاہرین اور اہلکار زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ نئی اصلاحات کے تحت مکمل پنشن کے لیے کم سے کم 43 سال کام کرنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

Read Comments