Aaj Logo

شائع 11 فروری 2023 01:15pm

محکمہ داخلہ نے ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی دینے کا حکم دیدیا

تصویر/ اے ایف پی

کراچی میں قومی اسمبلی کی نو نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل ہی محکمہ داخلہ نے ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی دینے کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے۔

خط کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے عملے پرحملے ہوئے جس کے بعد یہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور سیکیورٹی کے فول پروف اقدام کرکے محکمہ آگاہ کیا جائے۔

Read Comments