پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔
ہائیکورٹ کی جانب سے برطرفی کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود جج اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی خزانے کو 15ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
پشاورہائیکورٹ نے برطرفی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سید اصغر شاہ کیخلاف مزید کارروائی کرکے رقم وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔