Aaj Logo

شائع 11 فروری 2023 11:08am

انتخابات کرواکے حکومت منتخب افراد کو سونپی جائے،فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات کرواکے حکومت منتخب افراد کو سونپی جائے، معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی باتیں ہورہی ہیں اگر ایسا ہوا تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

فواد چوہدری نے لکھا، ’ہماراایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکزہوگا اور ہماری آزادی محض رسمی ہوگی‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ احمقانہ پالیسیوں پرضد سے ملکی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کوٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہوناچاہیے۔

Read Comments