اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی معطلی کے خلاف کیس پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی معطلی کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عام انتخابات کی وجہ سے تمام بلدیاتی نمائندوں کی نشستوں کو معطل کیا؟ کیا خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے کام کررہے ہیں؟۔
وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے دونوں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ، کنٹونمنٹ بورڈ کو معطل کردیا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ۔