ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیز اوگرا کے احکامات کی پرواہ کیے بغیر قیمت میں ایک بار پھر ازخود 15 روپے کلو اضافہ کردیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر177 روپے اور کمرشل سلنڈر681 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 340 سے 360 روپے کلو ہوگئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے مطابق پاکستان میں قیمت 50 روپے کم ہونا چاہیئے تھی۔
عرفان کھوکھرنے مزید کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اوگرا نے فروری کے لئے ایل پی جی کی قیمت 264 روپے کلو مقرر کی ہے۔