خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے چیف سیکرٹری نے بھی الیکشن میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خطرات اور حملے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں شدید خطرات ہیں، پرامن انتخابات کے لئے پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔
چیف سیکرٹری نے تجویز دی کہ ترجیحی بنیادیوں پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں۔