وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے اضافی گرانٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کے مطالبہ کو مؤخر کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال بہترہونے تک مطالبے کو مؤخر کیا جائے کیونکہ عام انتخابات کے اخراجات61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور 10 ارب روپے کے اجرا پر کام جاری ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اخراجات اور فارن ایکسچینج کی ضروریات کی تفصیلات فراہم کریں۔