Aaj Logo

شائع 08 فروری 2023 08:21pm

وزیر مملکت خزانہ نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی نوید سُنادی

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوس پاشا نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالیں گے۔

عائشہ غوس پاشا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، لہٰذا آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔

Read Comments