اسلام آباد اور راولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثاراور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے اپنے بیٹوں کو میدان میں اتاردیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، کچہری میں شدید نعرے بازی بھی کی ۔
شیخ رشید نے این اے 62 اور شیخ راشد شفیق نے این اے 60 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے تحریک انصاف کے رہنماء صداقت علی عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 اسلا آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ریٹرننگ آفیسر نے حماد اظہر کو اسکروٹنی کے لئے 10 فروری کی تاریخ دے دی۔
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے فرزند تیمورعلی خان کو میدان میں اتار دیا۔
تیمورعلی خان نے حلقہ این اے 59 راولپنڈی کے لئے آزاد حثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے فرزند حماس حنیف عباسی بھی کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔
حماس حنیف نے این اے 60 اوراین اے 62 سے کاغذات نمزدگی جمع کروائے۔