سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔
دانیہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ جن نمبروں سے وڈیوزوائرل ہوئی وہ دانیہ شاہ کے نہیں ہے جبکہ مقصود کیمرا مین کا نام مقدمے میں شامل نہیں، ان باتوں کی بنیاد پردانیہ شاہ کوجیل بھیجا گیا۔
وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ کمزور ہے، دانیہ شاہ کوضمانت دی جائے۔
اس قبل سماعت پرعدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر مدعیہ، پراسکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن آفسر کو 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔