پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی 24 قیراط سونے سے تیار نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
بورڈ نے پی ایس ایل 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی کے لئے تاریخی شالیمار باغ کا انتخاب کیا ہے۔ ایونٹ کے لئے چوبیس قیراط سونے سے نئی دیدہ زیب ٹرافی تیار کی گئی ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی 9 فروری کو لاہور کے شالیمار باغ میں کریں گے۔
ٹرافی کی تقریب رونمائی میں چھ ٹیموں کے مالکان کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اب دوبارہ پیش نہیں کی جائے گی اور یہ ٹرافی اب ساتویں سیزن کی فاتح لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی۔