رہنما ن لیگ اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم 8 ماہ سے نہیں ڈیڑھ ماہ سے حکومت میں ہیں، اس ڈیڑھ ماہ میں ہمیں صرف معمولی اختیارات ملے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا عمران خان اقتدار میں ہوکر کہتے تھے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، اب یہ ہم سے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مردم شماری بھی انہی کا فیصلہ تھا، ایک بندہ اپنے دور اقتدار میں ایک حلقے کا نتیجہ اپنی مرضی کا نہ آنے پر الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہا تھا، عمران خان انتخابات میں صرف اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں۔
اتحادی حکومت کے پاس اختیار نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 40 سال نواز شریف سیاست میں رہے، انہیں صرف اقامہ پر نا اہل کیا گیا، عمران خان کہتے ہیں ہیں حکومت میں آئے ہوئے ہمیں 8 ماہ ہوگئے جب کہ ہماری صرف ڈیڑھ ماہ سے حکومت ہے جس میں بھی ہمیں صرف تھوڑے سے اختایرات ملے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 26 نومبر 2022 کی رات 11 بجے کے بعد تھوڑی آزادی ملنا شروع ہوئی تھی، جسٹس شوکت صدیقی کہتے تھے کہ 3 ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی دو ادارے اے پولیٹیکل نہیں ہوئے، البتہ میں اس بارے میں کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن پھر بھی عدالتیں عمران خان کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔
پرویز مشرف سے متعلق جاوید لطیف نے کہا نواز شریف اور قوم پرویز مشرف کو ذاتی حیثیت سے معاف کرسکتی ہے لیکن ریاست انہیں معاف نہیں کر سکتی، مرحوم کی جانب سے بنائی گئی نیب کو ہم نے بھگتا۔
رہنما پیپلز پارٹی قادر خان مندوخیل نے کہا کہ کس پاگل نے کہا عمران خان اسمبلی توڑیں، یہ کس قانون کے تحت الیکشن چاہتے ہیں، ایک نا اہل شخص نے وزرائے اعلیٰ کو کس آئینی حیثیت سے اسمبلیاں توڑنے کی ہدایات دیں، پی ٹی آئی نے بچھلے بجٹ میں پانچ ارب روپے مردم شماری کے لئے مختص کیئے اور اب وہ اس سے ہی بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےمردم شماری کرانےکاحکم دیا ہے، مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، کیا گارنٹی ہےکہ یہ انتخابی نتائج کو قبول کریں گے، اگر یہ انتخابات میں ہار گئے تو پھر کیا ہوگا۔
عمران خان نا اہلی کیس سے متعلق قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس پر امریکی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، مجھے پی ٹی آئی کے لوگوں نے بتایا کہ اس معاملے میں علی زیدی کسٹوڈین ہیں، علی زیدی کے اکاؤنٹ سے لڑکی کو پیسے جا رہے تھے، میں نے اسمبلی میں اس متعلق سوال بھی کیا لیکن علی زیدی نے جواب نہیں دیا۔