Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 فروری 2023 01:17pm

کمپنیوں کا نیا مطالبہ، ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، وفاقی کایبنہ کو 119 ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری بھجوا دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھیجی جانے والی سمری میں 119 ادویات کو شامل کیا گیا ہے۔

MedicineNew Price (PKR)Old Price (PKR)
Typhim Vi Injection1632687
Chloroquine phosphate 80mg tablet1323431
Naltrexon 50mg tab2084665
Phenylehirne7326
Glycine Irrigation solution755364
Human Chorionic Gonadotropin Injection29411225
Anti T.B Tablet17621242
Fenofibrate capsule 200mg422135
Lithium Carbonate 400mg1913625
Immunorho 300mcg injection116874375
Jadelle Sine Inserter 75mg implant44861756
Chloroquine Phosphate tablet820351

ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافہ تجویزکیا گیا جس کے بعد انجکشن کی قیمت 687 سے بڑھ کر 3 ہزار 216 روپے ہوجائے گی۔

کلورو کوائن فاسفیٹ کی قیمت 206 فیصد اضافہ کے بعد431 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 323 روپے ہوجائے گی جبکہ نیلٹراکشن 213 فیصد اضافے کے بعد 665 سے بڑھ کر2 ہزار 084 روپے ہو جائے گی۔

آنکھوں کے ڈراپس کی قیمت میں 177 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی جس کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26 سے 73 روپے ہو جائے گی، ہومن کورینک گونا ڈوٹروفین کی قیمت ایک ہزار 225 روپے سے 2 ہزار 941 روپے تک ہوجائے گی ۔

اس کے علاوہ انسداد ٹی بی ادویات کی قیمت ایک ہزار242 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 762 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ فینوفائبریٹ کی قیمت 212 فیصد اضافہ کے بعد 422 روپے ہوجائے گی۔

Read Comments