سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا۔
محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔
اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لا قانونیت کا فوری نوٹس لیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یقین ہے مراد علی شاہ ایسے اقدام روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے۔