آپ کے آئی فون میں ایک خفیہ مینیو ہے جس ٹیکسٹنگ کے کچھ خاص فیچرز موجود ہیں جن میں ٹیسکٹ میسیج ایڈیٹنگ یا بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔
یہ مینیو آپ کو کسی بھی ٹائپنگ کی غلطیوں، حادثاتی پیغامات یا کسی ایسے متن کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی اجازت دیتا ہے جس پر آپ کو افسوس ہو۔
اس مینیو کو آئی فون کے ”آئی او ایس 16“ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں شامل کیا گیا تھا، جو لاکھوں فونز پر دستیاب ہے۔
آپ اسے Settings > General > Software Update پر جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
میسیج بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنا ایک نایاب خاصیت ہے جو ابھی تک واٹس ایپ کے پاس بھی نہیں ہے۔
تمام iMessages کو ایڈٹ یا ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کی حد ایک وقت تک لیے ہے۔
آپ کے پاس کوئی تبدیلی کرنے کے لیے صرف 15 منٹ ہوتے ہیں۔
اس چھپے ہوئے مینو میں جانے کے لیے بس میسج کو دبا کر رکھیں، اور آپ کو اس میں ایڈیٹنگ کی سہولت ھاصل ہوجئے گی۔
میسج ایڈٹ کئے جانے پر وصول کنندگان کو الرٹ کیا جائے گا۔
تاہم یہ دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کہ کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی اہم ہے کہ اس فیچر کے لیے میسج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کو آئی او ایس 16 پر ہونا ضروری ہے۔
آپ اس مینو کو کسی غیر ملکی زبان میں بھیجے گئے متن کا فوری ترجمہ کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کیلئے صرف ترجمہ کے بٹن پر ٹیپ کریں۔