Aaj Logo

شائع 06 فروری 2023 06:41pm

وزیراعظم کا ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ کے دورے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا خوفناک زلزے سے متاثر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ترکیہ کے دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وہ ایک سے 2 روز میں ترکیہ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ترک شہر گازانٹیپ اور اڈانا شدید متاثر ہوئے، لہٰذا شہباز شریف اڈانا اور ترک دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گے جب کہ ترک صدر طیب اردگان بھی اڈانا پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نیتجے میں 912 افراد جاں بحق جب کہ شام میں 386 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

زلزلے سے ترکیہ میں 912 افراد جاں بحق اور 5,380 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2,470 افراد کو ملبے تلے سے بچا لیا گیا۔

ترک صدر کے مطابق زلزلے سے 2,818 عمارتیں منہدم ہوئیں اور تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ 16سالہ تاریخ کے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا ہے، جس کے باعث ترک شہر ادیمان ،عثمانیہ ،مالتیہ سمیت متعدد شہروں میں عمارتیں لمحوں میں زمین بوس ہوگئیں۔

Read Comments