سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارتخانہ داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پربند کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاراور ملازمین فوری طور پر اسلام آباد منتقل کردیے گئے ہیں۔
۔افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
دوسری جانب اس اقدام پر افغان میڈیا نے بھی سعودی وزارت خارجہ حکام کے حوالےسے رپورٹ کیا ہے کہ داعش کاربم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔