سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کیخلاف اہلیہ تشدد کرنےکے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹرکے خلاف ایف آئی آرممبئی کےباندرا پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق اپنے فلیٹ میں موجود ونود کامبلی نے شراب کے نشتے میں دھت ہوکر ہلیہ اینڈریا ہیوٹ پرفرائنگ پین کےدستے سے حملہ کیا جس سے اہلیہ کے سر پرچوٹ آئی۔ اس دوران ان کا 12 سالہ بیٹا بھی وہیں موجودتھا۔
ممبئی پولیس کاکہنا ہے کہ کرکٹرکی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کروانے سے قبل بھابھا ہسپتال سے طبی امداد لی۔
کرکٹرکی اہلیہ کا موقف ہے کہ سمجھانے کے باوجود ونود کامبلی نے مجھ سے اوربیٹے سے بدتمیزی کی، فرائنگ پین کے دستے سے تشدد کرنے کے بعد وہ پھر ہماری طرف لپکے اور کرکٹ بیٹ کے کرآگئے۔
اینڈریانے پولیس کو مزید بتایا کہ ونود کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنے کے بعد وہ بیٹے کے ساتھ گھرسے نکلنے میں کامیاب ہوئیں اوراسپتال پہنچ کر مرہم پٹی کروائی۔
بھارتی کھلاڑی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 324 اور504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر1991 میں شارجہ میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ونود کامبلی 2000 تک بھارتی ٹیم میں شامل رہے۔ انہوں نے کیریئرکے دوران 104 ایک روزہ انٹرنیشنل میچزمیں 2 ہزار 477 رنز اسکورکیے۔
سترہ ٹیسٹ کھیلنے والے ونود کامبلی کے کریڈٹ پراس فارمیٹ میں ایک ہزار 84 رنزہیں۔