Aaj Logo

شائع 05 فروری 2023 06:40pm

آئی ایم ایف کا وفد ایک ایک کتاب ایک ایک چیز دیکھ رہا ہے، وزیراعظم

Welcome

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف کا وفد ایک ایک کتاب، ایک ایک چیز دیکھ رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے تمام کھاتے کھلوا دئے ہیں، آئی ایم ایف کا وفد ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے،

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں زندہ رہنا ہے لیکن جس طرح زندہ قومیں رہتی ہیں، بھیک یا کشکول آگے کرکے نہیں، 75 سال یہ معاملہ چلتا رہا، کہیں تو آپ اسے روکیں گے۔ یہ اسی وقت رکے گا جب پوری قوم ایک فیصلہ کرے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کا کہنا بہت آسان ہے لیکن کرنا بہت مشکل، ہم تقاریر کرکے آدھے گھنٹے بعد بھول جاتے ہیں، اگر ہمارے قول و فعل میں تضاد ختم ہوجائے تو یہ کشتی کنارے لگ جائے گی۔

Read Comments