پاکستان کے دسویں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آج دبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جس پر وزیراعظم سمیت عسکری و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پرویزمشرف کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت اوراہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سےدعاکی کہ مرحوم کے مغفرت اوردرجات بلند کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سابق صدر کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دونوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کی “ إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ ساتھ ہی ہیش ٹیک پرویز مشرف استعمال کیا۔
بھارتی لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے پرویز مشرف کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے لکھا کہ مشرف کبھی بھارت کے کٹر دشمن تھے 2002 سے 2007 تک امن کی حقیقی فورس بنے میں نے ان دنوں مشرف سے خود بھی ملاقات کی، وہ ایک اسمارٹ سوچ کی حامل شخصیت تھے، وہ اپنی اسٹرٹیجک سوچ میں بالکل کلیئر تھے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ ہے اور وہ اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بڑے انسان تھے ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے ہمیشہ پاکستان فرسٹ ان کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔